جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

اسلام آباد کے اسکول کالجزمیں سگریٹ نوشی پرپابندی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی بڑی عمارات میں سگریٹ نوشی قانوناًممنوع ہے ،اب قانون کویونیورسٹی اور کالجز میں بھی لاگو کروائیں گے، لوگوں کی صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز پیر سموک فری اسلام آباد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب بچے تمباکو نوشی کی وجہ سے اموات کا شکار ہوتے ہیں،دو کروڑ نوجوان نسل میں یہ عادت تیزی سے منتقل ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے کبھی غور نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اشتہارات میں آگاہی کےلئے تصاویر کو بڑا کیا۔ اب یہ قانون لاگو کیا ہے کہ اسلام آباد میں بڑی عمارات میں سگریٹ نوشی کو ممنوع کیا جائےگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا وژن ہے اس کو پورا کرنا ہو گا،اب اس قانون کو یونیورسٹی اور کالجز میں بھی لاگو کروائیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ تمام پارکس میں تربیت یافتہ عملہ تعینات ہوگا، ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے گیدڑ بھبھکیاں نہ دی جائیں، عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔

وزیر صحت نے کہاکہ تمام سرکاری عمارات میں بھی سگریٹ نوشی کو ممنوع قراردیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جتنے بھی پارکس ہیں وہاں تربیت یافتہ عملہ جلد ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کی صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ہم چھٹی کے روز بھی ہم چھاپے مار رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کہ ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے گیدڑ بھبھکیاں نہ دی جائیں ۔ تمباکو نوشی ہر بیماری کو تیز کر دیتی ہے اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت کو بھی کم کر دیتی ہے ،تمباکو نوشی سے پاک معاشرے بنانے کےلئے تیزی سے کام کرنا ہو گا۔

عامر کیا نی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے تمباکو کی ہر قسم پر ٹیکسز بڑھا رہے ہیں ،سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی طلباءتمباکو نوشی کا شکار ہیں جس کا سدباب ضروری ہے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں